بھوپال: سنگھ کے سربراہ موہن بھاگوت اکثر اپنے بیانات کی وجہ سے سرخیوں میں رہتے ہیں۔ ایک بار پھر ان کا ایک بیان سرخیوں میں ہے۔ سندھی سماج کے ایک پروگرام میں شرکت کے لیے بھوپال پہنچے سنگھ کے سربراہ نے کہا کہ تقسیم ہند ایک غلطی تھی۔ انہوں نے کہا کہ آزادی کی سات دہائیاں گزرنے کے بعد بھی پاکستانی عوام خوش نہیں ہیں۔ اب وہ مانتے ہیں کہ تقسیم ایک غلطی تھی۔ موہن بھاگوت نے سندھی برادری کے ذریعے اکھنڈ بھارت کا پیغام دیا ہے۔ انہوں نے کہاکہ آپ تیار رہیے۔ ساتھ ہی موہن بھاگوت نے یہ بھی کہا کہ ہم پاکستان پر حملہ کرنے والے نہیں، میں حملہ آور نہیں ہیں، لوگوں کے من میں آئے گا لوگ خود کر لیں گے۔'
پاک بھارت تقسیم کی غلطی: پاکستان کا ذکر کرتے ہوئے بھاگوت نے کہا کہ جو لوگ تقسیم کے بعد بھارت سے الگ ہوئے، کیا وہ اب بھی خوش ہیں؟ انہوں نے کہا کہ میرا یہ کہنے کا مطلب نہیں کہ بھارت پاکستان پر حملہ کرے، ہرگز نہیں۔ ہمارا تعلق کسی ایسے کلچر سے نہیں جو دوسروں پر حملوں کا مطالبہ کرے۔ بھاگوت نے کہا کہ ہم اس ثقافت سے ہیں جو اپنے دفاع میں مناسب جواب دیتے ہیں۔ بھاگوت نے زور دے کر کہا کہ پاکستان کے لوگ اب کہہ رہے ہیں کہ بھارت کی تقسیم ایک غلطی تھی۔ سب کہہ رہے ہیں کہ یہ غلطی تھی۔ تقسیم ہند ایک ڈراؤنا خواب ہے۔
کیا پی او کے پر حکومت کوئی فیصلہ لے سکتی ہے:سنگھ سربراہ کے اس پیغام سے واضح ہے کہ مودی حکومت میں پاکستان کے زیر قبضہ کشمیر کے تعلق ضرور کچھ نہ کچھ چل رہا ہے۔ اسی لیے موہن بھاگوت کا اس قسم کا بیان آیا ہے۔ انہوں نے براہ راست ایک اکھنڈ بھارت کے خواب کو سچ کرنے کے لیے کہا اور سندھی برادری سے کہا کہ وہ چھوٹی موٹی لالچوں میں نہ پڑیں، بلکہ اکھنڈ بھارت کے لیے تیاری کریں۔ موہن بھاگوت نے کہا کہ حکومتوں میں اعلانات ہوتے رہتے ہیں، لیکن یہ ضروری نہیں کہ سب پر عمل کیا جائے۔ اس کی فکر نہ کریں، لیکن آپ کو اکھنڈ بھارت کا خواب پورا کرنا ہے۔