انہوں نے کہا کہ 'بی جے پی کے کارکنان کام کی بنیاد پر نہیں، نریندمودی کے نام پر ووٹ مانگتے ہیں اور مودی فوج کے جوانوں کے نام پر ووٹ مانگتے ہیں جبکہ فوج کے جوانوں نے ان کے نام پر ووٹ مانگنے سے منع کیا ہے۔'
'مودی، کام پر نہیں جوانوں کے نام پر ووٹ مانگ رہے ہیں' - بی جے پی
مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں بھوپیش بگھیل نے وزیراعظم نریندر مودی پر نکتہ چینی کرتے ہوئے کہا کہ 'بی جے پی کے بنیادی کردار میں توہین اور جھوٹ ہے۔'
bhupesh baghel
وزیراعلی بھوپیش بگھیل نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ 'بی جے پی نہ صرف حزب اختلاف کے رہنماؤں کی توہین کر رہی ہے بلکہ اپنی پارٹی کے رہنماؤں کی بھی توہین کر رہی ہے۔'
انہوں نے کہا کہ 'لال کرشن اڈوانی، سمترا مہاجن، منوہر جوشی جیسے رہنماؤں کی اب پارٹی میں کوئی اہمیت نہیں ہے۔ اب بی جے پی سے نرہوا، منوج تیواری، ہیما مالنی، جیا پردا جیسے اداکار انتخاب لڑ رہے ہیں تو ملزمین میں امت شاہ اور پرگیہ ٹھاکر جیسے رہنما انتخابی میدان میں ہیں۔'