اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: اجتماعی جنسی زیادتی کا ایک اور واقعہ

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر مرینا کے ایک ہوٹل میں ایک نابالغ لڑکی کے ساتھ اجتماعی جنسی زیادتی کا معاملہ سامنے آیا ہے۔

By

Published : Aug 28, 2019, 2:45 PM IST

Updated : Sep 28, 2019, 2:42 PM IST

اجتماعی جنسی زیادتی

اس معاملے میں پولیس نے دو ملزمین کو حراست میں لیا ہے۔ پولیس ذرائع کے مطابق دت پور علاقے میں گزشتہ روز 13 برس کی ایک لڑکی اپنے اہل خانہ سے چھپ کر اپنے گھر سے نکل آئی اسی دوران اس کا ایک دوست اسے ایک ہوٹل میں لے گیا۔

اسی دوست نے ہوٹل میں لڑکی کی عصمت دری کی الزام ہے کہ اس کے بعد ہوٹل کے منتظم سمیت مزید تین نوجوانوں نے بھی لڑکی کے ساتھ جنسی زیادتی کی ۔

اطلاع موصول ہونے پر پولیس نے ہوٹل پر چھاپہ مار کر لڑکی کو اپنی تحویل میں لے کر اس کی شکایت کی بنیاد پر پانچ ملزمین کے خلاف کیس درج کر دو کو گرفتار کر لیا ہے۔ بقیہ ملزمین کی پولیس تلاش کر رہی ہے۔

Last Updated : Sep 28, 2019, 2:42 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details