اردو

urdu

ETV Bharat / state

بچہ چوری کی شبہے میں بیمار شخص کی پٹائی - مدھیہ پردیش

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور کے لسوڑیا تھانہ علاقے میں بچہ چوری کے شبہے میں بھیڑ نے ایک ذہنی بیمار شخص کی پٹائی کر دی۔

تیجہ رام ولد بدری لال

By

Published : Jul 25, 2019, 9:55 AM IST

جب سے اندور میں بچہ چور گروہوں کا آڈیو وائرل ہوا ہے تب سے اندور اور آس پاس کے علاقوں میں سنسنی فیلی ہوئی ہے۔ لسوڑیاں تھانہ علاقہ میں بچہ چوری کی شبہ میں بھیڑ نے ایک شخص کی کی پٹائی کردی جو ذہنی طور پر بیمار تھا ۔

بچہ چوری کی شبہ میں بیمار شخص کی پٹائی

پولیس نے بتایا ہے کہ پکڑے گئے شخص کا نام تیجہ رام ولد بدری لال مقام چھوٹے بیٹ ماں اندور ہے جو بہکی بہکی باتیں کر رہا ہے۔ پولیس اِس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے فلحال ابتدائی اطلاعات کے مطابق پکڑا گیا شخص ذہنی طور پر بیمار بتایا جا رہا ہے۔ پکڑے گئے شخص کی پٹائی کا ویڈیو علاقے میں وائرل ہو گئی جس سے سنسنی پھیل گئی اور لوگ تھانے پر جمع ہوگئے۔ پولیس تفتیش میں لگی ہے اور پورے معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے فلحال بچہ چوری کی رپورٹ لکھوانے کے لیے کوئی بھی فریادی تھانے پر نہیں آیا ہے۔ پولیس بھی اپنے طریقے سے حادثے والے مقام پر پوچھ تاچھ کر رہی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details