اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال: ماہِ محرم کے موقع پر محفلِ منقبت

محرم کے اس مہینے میں آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے نواسوں کی شہادت اور ان کو خراج عقیدت کے لیے محفلِ منقبت کا اہتمام کیا گیا۔

بھوپال: ماہِ محرم کے موقع پر محفل منقبت
بھوپال: ماہِ محرم کے موقع پر محفل منقبت

By

Published : Aug 30, 2020, 11:34 AM IST

ریاستِ مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں محرم کے اس مہینے شہیدِ کربلا اعلیٰ حضرت امام حسین کی یاد میں محفل منقبت کا اہتمام کیا گیا جس میں نعت خواں اور شاعر حضرات نے شرکت کی۔

بھوپال: ماہِ محرم کے موقع پر محفل منقبت

نعت خوان اسرار احمد نے اپنے بہترین انداز میں منقبت پیش کیا۔

میں تو پنجتن کا غلام ہوں

مجھے عشق ہے تو خدا سے ہے

مجھے عشق ہے تو رسول سے

یہ کرم ہیں سارا بتول کا

میرا مجھے سے عیا مہک سدا

جو میں نام لوں تیرا جھوم کے

میں تو پنجتن کا غلام ہو

نعت خوان شمس الحسن انصاری نے اپنے بہترین انداز میں منقبت پیش کیا۔

سید نے کربلا میں وعدے نبھا دیے ہیں

نور محمدی کے گلشن کھلا دیے ہیں

بولے حسین مولا تیری رضا کی خاطر'

ایک ایک کر کے میں نے ہیرے لٹا دیے ہیں

سید نے کربلا میں وعدے نبھا دیے

شاعر اور نعت خواں شعیب رضا قادری نے اپنے بہترین کلام پیش کیا

وہ کیوں نہ لا جواب ہو نبی کے نور عین ہے

حسین کے بھائی ہے وہی وہی علی کا چیج ہے

وہ کربلا کے بادشاہ ہے نام جن کا ہر جگہ

وہ فاطمہ کے لال ہے حسین بے مثال ہے

ABOUT THE AUTHOR

...view details