اجین:محرم الحرم کا مہینہ اسلامی ہجری سال کا پہلا مہینہ ہوتا ہے تو وہیں اس مہینے میں کربلا میں پیش آئی اسلامک تاریخ المناک جنگ میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے جانثاروں نے دین کی خاطر اپنی جانوں کو نثار کر دیا تھا۔ وہیں یوم عاشورہ کے روزے کو آپ حضرت محمد صلى الله عليه وسلم نے رمضان کے بعد سب سے افضل روزے بتایا ہے۔
اس کربناگ واقعۂ کربلا کی یاد میں مسلمانوں کے مختلف فرقوں میں الگ الگ رسومات رائج ہیں۔ اجین شہر میں بھی کئی برسوں سے دو محرم پر بیگم باغ علاقے میں بڑی دھوم دھام سے گھوڑے کا جلوس نکالا جاتا تھا، مگر اس بار مقامی علما اور کچھ نوجوانوں کی ہدایت کے بعد اس گھوڑے کو ہی پانی میں ٹھنڈا کر دیا گیا۔ علاقے میں سنی علماء اور نوجوان برسوں سے رائج رسومات کے خاتمے کے لیے کوشاں ہیں۔ اسی کے بعد اجین میں برسوں سے نکالے جا رہے گھوڑے کے جلوس کو لوگوں نے ترک کر دیا جو کہ دو محرم کو نکالا جاتا تھا۔