اردو

urdu

ETV Bharat / state

Stone Pelting in Indore خاتون کی موت پر ہنگامہ، فائرنگ اور پتھراؤ میں نوجوان کی موت، بیس پولیس اہلکار زخمی - خاتون کی مشتبہ حالت موت

اندور کے بڑ گوندا تھانہ علاقہ میں خاتون کی مشتبہ حالت موت پر پرتشدد مظاہروں کے بعد کشیدگی پھیل گئی۔ اس درمیان کئی پولیس افرسران زخمی ہوگئے۔

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Mar 16, 2023, 1:57 PM IST

اندور: مدھیہ پردیش کے اندور ضلع کے بڑ گوندا تھانہ علاقہ کے ڈونگر گاؤں پولیس تھانہ میں ایک خاتون کی موت کے سلسلے میں زبردست ہنگامہ کیا گیا۔ اس دوران پتھراؤ اور فائرنگ کے واقعہ میں ایک نوجوان کی موت اور ایک دیگر زخمی ہو گیا، وہیں پتھراؤ کے واقعہ میں تقریبا 20پولیس اہلکار زخمی ہو گئے ہیں۔ پولیس سپرٹنڈنٹ( دیہی) بھگونت بردے نے بتایا کہ کویتا(22)نام کی ایک لڑکی کی کرنٹ لگنے سے موت ہو گئی تھی۔ لواحقین نے قتل کے شک کی وجہ سے یدو نندن پٹی دار کے خلاف مقدمہ درج کر ایا تھا اور اسے پولیس کی تحویل میں لیا گیا۔ اس دوران کل شام لواحقین ڈونگر گاؤں پولیس چوکی میں لاش لے کر پہنچے اور ملزم کو گاؤں والوں کے حوالے کئے جانے کے سلسلے میں ہنگامہ شروع ہو گیا۔

ایس پی بردے نے بتایا کہ مشتعل گاؤں والوں نے پولیس پر پتھراؤ کر دیا، جس کے دفاع میں پولیس نے ہوائی فائرنگ کی۔ انہوں نے بتایا کہ گاؤں والوں کی طرف سے بھی فائرننگ کی گئی تھی۔ اس واقعہ میں بھیرولال (18)کی گولی لگنےسے موت ہو گئی اور ایک نوجوان سنجو(سنجے) اس واقعہ میں زخمی ہو گیا، وہیں پتھراؤ کے واقعہ میں تقریبا 20پولیس اہلکار زخمی ہو گئے۔ اس واقعہ میں بڑگونداتھانہ کے انچارج بھرت سنگھ ٹھاکر بھی زخمی ہوئے ہیں، جنھیں اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے۔

ایس پی بردے نے بتایا کہ گولی لگنے والے متوفی نوجوان کی لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے بھیج دیا گیا ہے، وہیں زخمیوں کو اسپتال میں بھرتی کرایا گیا ہے، جہاں وہ زیرعلاج ہیں۔ مرنے والے نوجوان کی موت گاؤں والوں کی گولی سے ہوئی یا پولیس کے ذریعہ، یہ واضح نہیں ہوسکا ہے۔ پولیس معاملے میں ایف آئی آر درج کرکے جانچ کر رہی ہے۔ وہیں اس واقعہ کی مجسٹریل جانچ کا حکم دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Woman Drink Acid in Baghpat باغپت میں تیزاب پینے سے شادی شدہ خاتون کی موت

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details