اردو

urdu

ETV Bharat / state

ستنا میں پھر معصوم بچے کا اغوا - ناگود

ریاست مدھیہ پردیش کے ستنا میں گذشہ چند ماہ قبل دو جڑواں بھائیوں کے اغوا کا واقعہ پیش آیا تھا۔ آج اسی طرح کے ایک اور واقعے نے لوگوں کے ہوش اڑا دئے۔

ستنا میں پھر معصوم بچے کا اغوا

By

Published : Mar 13, 2019, 2:52 PM IST

ستنا کے راہیک وارہ گاؤں کے ایک 6 سالہ معصوم بچے کا اغوا ہوا ہے، 16 گھنٹے کے بعد بھی پولیس بچے کا پتہ نہیں لگائی پائی ہے، تحقیقات کے دوران شبے کی بنیاد پر پولیس نے چار افراد کو گرفتار کیا ہے۔

اطلاعات کے مطابق گذشتہ روز ناگود کے راہیک وارہ سے6 سالہ معصوم بچے کا اغوا ہوگیا ہےاس اغوا میں ایک خاتون سمیت 8 افراد کو شک کی بنیاد پر حراست میں لیا گیا ہے، اور پڑوس کے چار افراد کو بھی شک کی بنیاد پر گرفتار کیا گیا ہے۔جن میں انوتاب پرجاپتی اور سونے لال پرجاپتی کے شال ہونے کا شک ہے، فروتی کے لیے آئے ہوئے فون نمبر بھی پڑوسی کا بتایا جارہا ہے۔ اغوا کرنے والوں نے 2 لاکھ روپیے کا مطالبہ کیا ہے۔

پولیس کی 12 ٹیمیں مغوی بچے کی تلاش میں لگی ہوئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details