ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں 'مدھیہ پردیش اردو اکیڈمی' کی جانب سے اردو محفل کا انعقاد کیا گیا اس پروگرام کا عنوان 'اردو، ہندی، ہندوستانی اور بابائے قوم مہاتما گاندھی تھا-
اردو محفل پروگرام کا انعقاد، ویڈیو اس پروگرام کی صدارت وجے بہادر سنگھ نے کی، انہوں نے بتایا اردو محفل میں بابائے قوم مہاتما گاندھی کو یاد کیا گیا-
وجے بہادر سنگھ نے کہا 'موجودہ دور میں مہاتما گاندھی کی ضرورت پیش آ رہی ہے، چونکہ ملک میں آج جس طرح کے حالات ہیں اس سے نپٹنے کا ایک ہی راستہ ہے وہ ہے مہاتما گاندھی کی تعلیمات۔
انہوں نے کہا 'مہاتما گاندھی نے ہمیں آزادی دلوانے کے ساتھ ساتھ انسانیت کا پیغام بھی دیا ہے، گاندھی جی ہمارے رہنما ہی نہیں ایک اچھے انسان بھی تھے اس لیے جب بھی ہم گاندھی جی کو یاد کرتے ہیں تو انسانیت کو یاد کیا جاتا ہے اس موقع پر اسکولی طالبات نے گاندھی جی پر گیت بھی سنائی۔