زمینی تنازع کے دو ملزم گرفتار
مدھیہ پردیش کے شیوپور ضلع کے مانپور تھانہ علاقے کے جاودیسیر گاؤں میں ایک شخص کا قتل اور دو لوگوں کو شدید زخمی کرکے بھاگے دو ملزمین کو واقعہ کے تین ہفتے بعد راجستھان کے کوٹہ ضلع سے گرفتار کرلیا گیا ہے۔
پولیس ذرائع کے مطابق 25جون کو زمین کے سلسلے میں تنازعہ ہونے پر کھیت پر ویربل مینا کا قتل کردیا گیا تھا،وہیں اس کے دو بیٹوں کو شدید طورپر زخمی کیاگیا تھا۔
اس معاملے میں چار نامزد ملزمین میں سے دو کو فوری طورپر گرفتار کیاگیا تھا، جبکہ دو اہم ملزم بھاگنے میں کامیاب ہوگئےتھے۔فرار ملزمین پر پولیس سپرنٹنڈنٹ ناگیندر سنگھ نے 15 ہزار کے انعام کا اعلان کیا تھا اور پولیس کی ایک خصوصی ٹیم بنائی گئی تھی۔
پولیس ٹیم نے کل رام لکھن سمن اور گرران سمن کو راجستھان کے اٹاوہ علاقے کے کھاتولی تھانہ علاقے کے ایک گاؤں سے گرفتار کیاہے۔