مدھیہ پردیش میں عید میلاد النبیؐ کے جلوس کے دوران ضلع دھار، سیندھوا، راج پور اور جبلپور میں بدانتظامی کی وجہ سے حالات کشیدہ ہوئے۔
میلاد النبیؐ کے جلوس میں پتھراؤ، شرپسندوں کے خلاف سخت کاروائی کا مطالبہ ضلع دھار ہیڈ کوارٹر میں عید میلاد النبیؐ کے موقع پر نکالے گئے جلوس کے دوران پولیس نے سختی دکھائی اور حالات کو قابو میں کیا جب کہ کچھ عناصر نے ماحول خراب کرنے کی کوشش کی۔
وہیں ضلع جبلپور میں بھی شرپسندوں کی جانب سے جلوس پر پتھراو کیے جانے پر پولیس نے سختی کا مظاہرہ کیا-
اس ضمن میں کانگریس کے رکن اسمبلی عارف مسعود نے کہا ہے کہ جہاں پورے ملک میں عید میلادالنبیؐ کو عالمی یوم امن کی شکل میں منایا جا رہا تھا وہیں ریاست مدھیہ پردیش میں شرمسار کرنے والے واقعات پیش آئے- ریاست کے سندھواں، ضلع دھار، راج کپور اور جبلپور میں ضلع انتظامیہ کے ہوتے ہوئے جلوس پر پتھراؤ سمیت دیگر واقعات پیش آئے۔
عارف مسعود نے کہا جبلپور کلیکٹر کا کہنا ہے کہ جلوس پر شرارتی عناصر نے پتھر پھینکا جس کے بعد حالات بے قابو ہوئے، پر سب معلوم ہونے کے باوجود کسی پر بھی کارروائی نہیں کی گئی-
یہ بھی پڑھیں:جشن میلاد النبی: خوبصورت نعتیہ کلام کی مجلس کا اہتمام
وہیں ضلع دھار کے معاملے میں جب راستہ طے کیا گیا تھا تو اتنا بڑا جلوس کیسے غلط جانب چلا گیا۔ اس وقت ضلع انتظامیہ اور پولیس کیا کر رہی تھی- دھار میں جلوس کے دوران ایک پولیس اہلکار نے ایک شخص کی داڑھی پکڑ کر کھینچا، اس پر بھی سخت قدم اٹھایا جانا چاہیے-
عارف مسعود نے کہا جب دیگر مذاہب کے مذہبی پروگرامز اچھی طرح سے منعقد کیے جارہے ہیں اور سیاسی ریلیاں بھی ہو رہی ہیں، ایسے میں کسی ایک سماج کے لوگوں کو روکنا قانون کے خلاف ہے جس کی میں سخت مذمت کرتا ہوں اور ریاست کے وزیر داخلہ سے گزارش کرتا ہوں کہ ان سب کی صحیح جانچ کی جائے اور قصورواروں کے خلاف سخت کاروائی کی جائے۔