اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش : کورونا کے 7 ہزار سے زیادہ کیسیزدرج - بھوپال ای ٹی وی بھارت خبر

مدھیہ پرد یش میں عالمی وبا کورونا وائرس کے 7ہزار سے زیادہ کیسیز آج درج کئے گئے ہیں ۔ وہیں 179 افراد کی کورونا سے موت بھی ہوئی ہے ۔بتایاجارہا ہے کہ 42 دنوں بعد پہلی دفعہ ریاست میں متاثریس کی تعداد میں کمی درج کی گئی ہے

کورونا کے 7ہزار سے زیادہ کیسیز
کورونا کے 7ہزار سے زیادہ کیسیز

By

Published : May 18, 2021, 7:36 PM IST

مدھیہ پردیش میں گذشہ 42 دنوں میں پہلی بار کورونا وائرس کے کیسیز میں کمی درج کی گئی ہے ۔ریاست میں آج کوورنا وائرس کے 7 ہزار 21 کیسیز درج کئے گئے ہیں وہیں 179 افراد کی موت بھی ہوی ہے ۔ 42دنوں بعد پازیٹوٹی ریٹ گھٹ کر 10فیصد ہوا ہے۔

مدھیہ پردیش میں کورونا متاثرین کی تعداد میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ گذشتہ 24 گھنٹے میں 7ہزار سے زیادہ مثبت کیسیز ملے ہیں۔پازیٹوٹی ریٹ 42 دن بعد گھٹ کر 10فیصد ہوگیا ہے۔2 اپریل کو یہ 10.4 فیصد تھا ۔مئی کے شروعات میں یہ 25 فیصد تک پہنچ گیا تھا۔


ریاست میں متاثرین کی تعداد 7 لاکھ 31ہزار 385 ہوگئ ہے ۔اس میں سے 6لاکھ 29 ہزار 541 متاثرین کورونا کو شکست دے کر ٹھیک ہو چکے ہیں۔ریاست میں اب تک اس وبا سے 6ہزار 992اموات بھی ہو چکی ہیں ۔ ایکٹیو کیسز کی تعداد کم ہو کر 94 ہزار 65ہوگئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details