بھوپال:ریاست اترپردیش کے بعد مدھیہ پردیش میں قومی ترانے 'جن گن من' کو مدارس میں گائے جانے کو لے کر سیاست زوروں پر جاری ہے۔ بی جے پی کے لیڈران کا کہنا ہے کہ جو ہندوستان میں رہے گا اسے ملک کے آئین کے مطابق چلنا ہوگا، اس لیے دیگر اداروں کے ساتھ مدارس میں بھی قومی ترانے کو گایا جائے Madhya Pradesh Jamiat e Ulema on National Anthem۔
قومی ترانے کو لے کر چل رہی سیاست پر مدھیہ پردیش جمعیت علماء کے صدر حاجی محمد ہارون نے سخت رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی ترانہ گانے کے لیے کوئی احکام جاری کرتا ہے تو وہ سب کے لیے ہو، اگر صرف مدرسوں کی طرف انگلی اٹھائی جاتی ہے تو وہ ہمارے یعنی مسلمانوں کے ملک کے لیے محبت پر شک کرنے کے برابر ہے۔ اسی بات سے ہم کو بہت زیادہ تکلیف ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ کا حکم ہے کہ قومی ترانہ کو جو پڑھنا چاہے وہ پڑھے جو نہ پڑھنا چاہیے نہ پڑھے۔ یہ ان کی مرضی پر ہے۔