ریاست مدھیہ پردیش کا تجارتی دارالحکومت کہے جانے والے اندور میں بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کی جانب سے فضل امدادی تقسیم جلسے میں شریک ہونے آئے صوبائی وزیر داخلہ نروتم نے خطاب کرتے ہوئے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ پندرہ مہینے وزیر اعلی رہے مگر غریبوں کا دکھ درد نہیں جانا۔ جانتے بھی کیسے وہ بڑے کاروباری ہیں۔
'کمل ناتھ کیا جانے ضرورت مندوں کا دکھ درد' - دونوں پارٹیوں کی جانب سے اب جملے بازی کا دور بھی شروع ہوگیا ہے
مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں فضل امدادی تقسیم جلسے میں شریک ہونے آئے ریاست کے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ پر طنز کرتے ہوئے کہا کہ وہ کیا جانے غریبوں کا دکھ درد، وہ تو بڑے کاروباری ہیں۔
'کمل ناتھ کیا جانے ضرورت مندوں کا دکھ درد'
بڑے باپ کے بیٹے ہیں، منہ میں سونے کا چمچ لے کر پیدا ہوئے ہیں۔
واضح رہے کہ صوبے میں ضمنی انتخابات ہونا ہے جس سے دونوں پارٹیوں کی جانب سے اب جملے بازی کا دور بھی شروع ہوگیا ہے۔