اردو

urdu

ETV Bharat / state

مدھیہ پردیش: سرکاری ملازمتیں اب ریاستی شہریوں کے لیے مخصوص - ملازمت کے مواقع

مدھیہ پردیش کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ مدھیہ پردیش میں سرکاری ملازمتیں اب ریاستی شہریوں کے لیے مخصوص ہوں گی۔

مدھیہ پردیش: سرکاری ملازمتیں اب ریاستی شہریوں کے لیے مخصوص
مدھیہ پردیش: سرکاری ملازمتیں اب ریاستی شہریوں کے لیے مخصوص

By

Published : Aug 18, 2020, 1:25 PM IST

شیوراج سنگھ چوہان نے کہا کہ مدھیہ پردیش کے شہریوں کے لیے سرکاری ملازمتوں کے تحفظ کے سلسلے میں قانونی تبدیلیاں جلد متعارف کرائی جائیں گی۔

یہ اعلان تین دن قبل کیا گیا تھا تاہم آج شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ ریاست میں سرکاری نوکریوں کے لئے مقامی نوجوانوں کو ترجیح دی جائے گی۔

بھوپال میں یوم آزادی کے موقع پر خطاب کرتے ہوئے شیو راج سنگھ چوہان نے کہا کہ ان کی حکومت ایک ہی شہریت کا ڈیٹا بیس تیار کررہی ہے تاکہ ریاست کے لوگوں کو ہر اسکیم کے لئے الگ سے اندراج نہ کرنا پڑے۔

انہوں نے تقریب میں کہا کہ مدھیہ پردیش میں مقامی نوجوانوں کو ریاست میں سرکاری ملازمتوں پر ترجیح ملے گی جس کے بعد انہوں نے آج اعلان کیا کہ تمام سرکاری ملازمتیں ریاست کے شہریوں کے لیے مختص ہوں گی۔

شیو راج سنگھ چوہان نے ہفتے کے روز کہا ، "مدھیہ پردیش کے نوجوانوں کو سرکاری ملازمتوں میں ترجیح دی جائے گی۔ ہمارا فرض ہے کہ ہم ایسے وقت میں اپنی ریاست کے نوجوانوں کی فکر کریں جب ملازمت کے مواقع کم ہوں۔"

مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی نے مزید کہا کہ ہم ایسا طریقہ کار تیار کریں گے کہ بارہویں جماعت کی مارک شیٹ کی بنیاد پر مقامی نوجوانوں کو روزگار یقینی بنائے گا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details