اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال: ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ کے لیے اقدام

کورونا وائرس سے جنگ کے لیے بھوپال کے ہسپتالوں میں ہیلتھ ورکر اپنی جان داؤں پر لگا کر خدمات انجام دے رہے ہیں-

By

Published : Apr 11, 2020, 1:08 PM IST

بھوپال کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ
بھوپال کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ

جس طرح کی وباء پوری دنیا میں پھیلی ہوئی ہے۔ اس لڑائی میں دوسرے لوگوں کے ساتھ سب سے زیادہ ذمہ داری ہیلتھ سے جڑے لوگوں کی ہے- ہم نے یہ جاننے کی کوشش کی کہ ہسپتالوں میں ڈاکٹر، نرس اور دیگر اسٹاف کس طرح سے کام کر رہے ہیں تو پتہ چلا کہ ہسپتالوں میں او پی ڈی بند کر دیے گئے ہیں۔

بھوپال کے ہسپتالوں میں کورونا وائرس سے بچاؤ

جنرل چیک اپ نہیں کیے جا رہے ہیں۔ جو زیادہ بیمار ہیں انہیں کا علاج کیا جا رہا ہے-

ساتھ ہی حکومت کی گائیڈ لائن کے مطابق ہسپتال میں کورونا سے متاثرہ مریضوں کو گورنمنٹ ہیلتھ سینٹر پر بھیجا جا رہا ہے۔

وہیں سبھی ہسپتالوں میں کورونا وائرس کے انفیکشن سے بچنے کے لئے لیے طرح طرح کے بچاؤ کے طریقے اپنائے جارہے ہیں۔ ان میں ہسپتالوں میں میں سینیٹائز مشینوں کے ساتھ اسٹاف کو بار بار ہاتھ دھونے، ماسک لگانے نے اور سوشل ڈسٹنس بنانے کی تاکید کی جارہی ہے-

ہیلتھ اسٹاف کا دن بھر کام کرنے کے بعد گھر جانے پر انہیں ہسپتال میں پہنے کپڑوں کو باہر بدل کر گھر کے اندر جانے کی ہدایت دی جارہی ہے تاکہ ان کے گھر والوں کو کسی بھی طرح کی پریشانی کا سامنا نہ کرنا پڑے-

ABOUT THE AUTHOR

...view details