اردو

urdu

ETV Bharat / state

گائے اسمگلرز کو گاؤں والوں نے پکڑا

مدھیہ پردیش کے کھالوا تھانہ علاقے میں گائے کی اسمگلنگ کرنے والے 25 ملزمین کو گاؤں والوں نے پکڑ لیا۔ سبھی ملزمین رات کے اندھیرے میں آٹھ پک اپ گاڑیوں سے گائے کو مہاراشٹر لے جا رہے تھے۔

By

Published : Jul 8, 2019, 3:49 PM IST

گائے اسمگلرز کو گاؤں والوں نے پکڑا، متعلقہ تصویر

پولیس نے بدمعاشوں کے قبضے سے 22 گائے ضبط کرتے ہوئے سبھی ملزمین کو گرفتار کیا۔
گاؤں والوں کے مطابق یہ کام بہت پہلے سے چل رہا تھا۔ گاؤں والوں نے کھالوا تحصیل کے سانولی کھیڑا اور کوٹھا گاؤں کے درمیان رات میں ان لوگوں کو پکڑا ہے۔ مقامی لوگوں نے دیکھا کہ ملزمین ان چھوٹے گاڑیوں میں دو درجن کے قریب گائے کو مہاراشٹر کی جانب لے جا رہے تھے۔ اس دوران مقامی لوگوں نے سبھی ملزمین کو رسی میں باندھ کر ان کا جلوس نکالا اور کھالوا تھانہ لے گئے۔

گائے اسمگلرز کو گاؤں والوں نے پکڑا، متعلقہ ویڈیو
اس بارے میں ایس ڈی او پی ششی کانت شریام نے بتایا کہ پولیس کو اطلاع ملی تھی کہ قریب 22 گائیوں کو آٹھ گاڑیوں میں بھر کر کچھ لوگ مہاراشٹر کی جانب لے جا رہے تھے۔ پولیس نے سبھی 25 ملزمین کے خلاف کارروائی کرتے ہوئے معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔غورطلب ہے کہ کھالوا تحصیل کا ایک حصہ مہاراشٹر کی سرحد سے لگا ہو ا ہے۔ گائے اسمگلر چوری چھپے کھالوا دیڑتلائی جنگل کے راستے سے مہاراشٹر کے لیے بھیجتے تھے۔ پولیس نے سبھی ملزمین کے خلاف گائے اسمگلنگ کے تحت معاملہ درج کر کارروائی شروع کر دی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details