اندور میں بھارتیہ جنتا پارٹی کے جنرل سکریٹری کیلاش وجے ورگیہ کی اشتعال انگیز بیان کے بعد کانگریس کی جانب سے احتجاج کیا اور کیلاش وجے ورگیہ کی تصویر والی ماچس جاری کی ہے۔
کیلاش وجے ورگیہ کا متنازع بیان، ویڈیو کیلاش وجے ورگیہ کے فوٹو والی ماچس عوام میں تقسیم کر کے ان کے خلاف کانگریس نے مہم شروع کی ہے۔
کانگریس کی اس مہم سے ناراض کیلاش وجے ورگیہ نے انتظامیہ سے ملنے کی خواہش کی تھی لیکن جب وہ ان سے ملاقات کے لیے پہنچے تو عہدیداروں کے موجود نا ہونے پر مزید خفا ہوگئے، جس کے بعد انتظامیہ کو دھمکاتے ہوئے کہا کہ اگر شہر میں سنگھ کے عہدیدار نا ہوتے تو آج شہر میں آگ لگا دیتا۔
کیلاش وجے ورگیہ کے اس بیان پر تنقید کرتے ہوئے کمشنرر کو میمورنڈم سونپ کر کیلاش وجے ورگیہ کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔