بی جے پی کے میڈیا انچارج لوکیندر پراشر نے اس تعلق سے بتایا کہ ریاست کے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے خود اپنا علاج اس ہسپتال میں کروانے کی بات کہی جہاں عام لوگوں کا علاج کیا جارہا ہے۔
لوکیندر پراشر -- میڈیا انچارج، بھارتیہ جنتا پارٹی واضح رہے کہ بھوپال کے چیرائیوں ہسپتال کو کووڈ -19 کا سینٹر بنا کر کورونا سے متاثر عام لوگوں کا علاج جاری ہے۔
حالانکہ وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان کا علاج سی ایم ہاؤس میں بھی ہو سکتا تھا لیکن انھوں نے عوام کے درمیان رہ کر اپنا علاج کروانے کی خواہش ظاہر کی ہے تاکہ وہاں رہ کر وہ یہ بھی جان سکے کہ عام لوگوں کا یہاں کس طرح سے علاج کیا جا رہا ہے اور انہیں کیا کیا سہولیات ملنی چاہیے ۔
وہیں وزیر اعلی کے حفاظتی انتظامات کے لیے کووڈ-19 اسپتال میں معاشرتی فاصلہ کا خیال رکھتے ہوئے سخت حفاظتی انتظامات کیے جائیں گے۔ ساتھ ہی ان کے اہل خانہ کی کورونا رپورٹ آنے کے بعد ان لوگوں کا بھی علاج شروع کیا جائے گا ۔