ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج سنگھ چوہان نے اپنے بیان میں صحافیوں کو سوغات دیتے ہوئے کہا ہے کہ صحافی برداری ہمارے سماج کا ایک اہم اور ضروری حصہ ہے۔ جمہوریت کا ستون ہے۔انہیں نظرانداز کیا جا سکتا ہے۔Madhya Pradesh CM Shivraj Singh Chauhan Says OUR Govt Will Fully Support Journalists
مدھیہ پردیش حکومت کا ریاست کے صحافیوں کو شاندارتحفہ وزیراعلیٰ نے کہا کہ ہماری حکومت کورونا کا قہر کے پہلے اور بعد میں ہمیشہ سے صحافیوں کے ساتھ رہی ہے۔ہماری حکوت مستقبل میں ریاست کے صحافیوں کی زندگی آسان اور خوشحال بنانے کی ہرممکن کوشش کرے گی ۔ان کی زندگی میں آنے والی پریشانیوں کو دور کرنے کی کوشش کی جائے گی ۔
شیوراج سنگھ چوہان نے کہاکہ انہیں کئی جگہوں پر ریاست کے صحافیوں نے کہاکہ کورونا کے مشکل دور میں صحافیوں کی بیمہ کی پریمیم کی اضافائی رقم حکومت نے جمع کی تھی۔اس بار اس بیمہ اسکیم کی پریمیم کی رقم میں پھر اضافہ ہوا ہے۔اس رقم کو ہمیں جمع کرنے میں بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔
مدھیہ پردیش حکومت کا ریاست کے صحافیوں کو شاندارتحفہ یہ بھی پڑھیں:Shivraj on Lumpy Virus تمام اضلاع کو لمپی وائرس کی صورتحال پر مسلسل نظر رکھنی چاہیے
اس پر وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہاکہ ہم نے اس پر غور و فکر کیا اور یہ فیصلہ کیا ہے کہ اس سال بھی بیمہ پریمیم کی اضافائی رقم کو صحافی جمع نہیں کریں گے بلکہ ریاست مدھیہ پردیش کی حکومت ادا کرے گی ۔ صحافیوں کے مطالبے پر بیمہ پریمیم کے فارم بھرنے کی تاریخ کو بھی ہم نے 16 ستمبر سے بڑھاکر 30 ستمبر 2022 کردی ہے۔