مدھیہ پردیش:ریاست مدھیہ پردیش میں نو منتخب بھارتی جنتا پارٹی کی سرکار نے 28 کابینہ وزیر کو گورنر ڈاکٹر منگو بھائی پٹیل نے راج بھون میں وزراء کا حلف دلایا۔ جس وجہ سے صوبے کے نو منتخب وزیر اعلی ڈاکٹر موہن یادو کی کابینہ میں توسیع ہو گئی ہے۔ جس میں 28 رکن اسمبلی کو وزراء کا حلف دلایا گیا۔ جس میں 18 کو کابینہ وزراء تو وہیں 10 کو وزیر ممالکت کے طور پر حلف دلایا گیا ہے۔
ڈاکٹر موہن یادو سرکار کی یہ پہلی کابینہ توسیع کی حلف برادری تقریب راج بھون میں منعقد کی گئی، جس میں ڈاکٹر منگو بھائی پٹیل نے تمام وزراء کو حلف دلایا۔ کابینہ وزراء کے طور پر حلف لینے والے کیلاش وجے ورگی، پہلات پٹیل، راکیش سنگھ، کرن سنگھ ورما، ادے پرتاپ سنگھ کور، وجے شاہ، تلسی رام سلاوٹ، اندل سنگھ، کاشانہ نرملا، بھریا گوند سنگھ، راجپوت وشواس سارنگ، نارائن سندھ کشوا، ناگھر سنگھ چوہان، چیتنیا کشف، اندر سنگھ پرمار، راکیش شکلہ، پردوبند سنگھ تومر وزیر ممالکت کے طور پر کرشنا گور دھرمند لودھی، دلیپ جیسوال لکھن، پٹیل نارائن سنگھ، پوار گوتم ٹینٹوال، نریندر شیوا جی پٹیل، پرتما باگری، رادھا سنگھ اور دلیپ اهیروار بھی شامل ہے۔