بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال کی این آئی اے کورٹ نے شدت پسند تنظیموں کے ساتھ مبینہ تعلقات کے الزام میں 16 افراد کو گرفتار کر کے ضلعی کورٹ میں پیش کیا۔ اس معاملے پر اے ٹی ایس نے 19 مئی تک این آئی اے کورٹ سے ریمانڈ مانگی ہے۔ اے ٹی ایس نے گرفتار افراد پر A121, 153B,120B,13B,17,18B یو اے پی اے کے تحت معاملہ درج کیا گیا ہے۔ ریاست مدھیہ پردیش میں گرفتار کیے گئے لوگوں کے تعلق سے وزیر داخلہ نروتم مشرا نے کہا کہ آج 10 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔ ایک چھندواڑا سے 5 حیدرآباد سے الگ الگ ریاستوں سے کل 16 لوگوں کی گرفتاریاں کی گئی ہیں۔ بھوپال کے شاہجہان آباد اور عیش باغ کے علاقے سے زیادہ تر لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ لوگوں کو سماج میں غلط چیزیں پھیلانے اور ملک کے خلاف غیر قانونی کاموں میں ملوث پایا گیا ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ گرفتار کیے گئے افراد شرعی قانون، بغاوت کو بڑھاوا دینے اور جمہوریت پر یقین نہ رکھنے والے جیسے کاموں میں ملوث پائے گئے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ بھوپال سے گرفتار کیے گئے یہ افراد پہلے سے ہی ہماری نظروں میں تھے اور ان پر کڑی نظر رکھی جارہی تھی۔ اس لئے آج صبح سے ہی ان کی گرفتاری شروع کردی گئی تھی جنہیں بعد میں کورٹ میں پیش کیا گیا۔
MP ATS Arrested 16 Persons مدھیہ پردیش اے ٹی ایس اور حیدرآباد پولیس کی مشترکہ کارروائی، سولہ افراد گرفتار
دارالحکومت بھوپال میں شدت پسند تنظیموں کے ساتھ مبینہ تعلقات کے الزام میں بھوپال سے 10، ایک شخص چھندواڑا اور پانچ افراد حیدرآباد سے گرفتار کیے گئے ہیں۔
بھارتیہ جنتا پارٹی کے سینئر لیڈر بھوپیندر سنگھ نے اس معاملے پر کہا کہ جب سے مدھیہ پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت بنی ہے۔ تب سے ہی شدت پسند تنظیموں کے لوگوں کو گرفتار کرنے کا کام شروع کیا گیا ہے۔ انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ اس سے قبل ریاست میں دگ وجے سنگھ کی حکومت تھی اس وقت مدھیہ پردیش سیمی کا مرکز بن گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ سیمی کے پورے نیٹ ورک کو بند کرنے کے لئے بھارتیہ جنتا پارٹی کی شیوراج حکومت نے پہل کی ہے۔ انہوں نے بھوپال جیل سے فرار سیمی کارکنان معاملے پر بات کرتے ہوئے کہا کہ سیمی کے 8 شدت پسندوں کا انکاؤنٹر کیا گیا تھا۔ اس کے علاوہ بھی بیچ بیچ میں ان کی کارکردگی پر پابندی عائد کی گئی تھی۔ اور اسی کا نتیجہ ہے کہ اب مسلسل یہ لوگ گرفتار کیے جارہے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ ریاست مدھیہ پردیش میں اس طرح کی کارکردگیوں کو بلکل بھی برداشت نہیں کیا جائے گا ۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز صبح پانچ بجے سے اے ٹی ایس نے کاروائی کر کے جن افراد کو گرفتار کیا ہے۔ ان میں یاسر خان، سید سامی رضوی، شاہ رخ، مصباح، شاہد، سید دانش علی، معراج، خالد حسین، وسیم خان اور محمد عالم کا نام شامل ہے۔
یہ بھی پڑھیں : Morena Murder Case مورینا قتل کیس کا مرکزی ملزم اور اس کا ساتھی تصادم کے بعد گرفتار