مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں کانگریس کے پہلے بجٹ میں اقلیتی اداروں کا خاص خیال رکھا گیا - ان اقلیتی اداروں کے بجٹ کے لیے نئے مرکزی حلقے کے کانگریس اسمبلی رکن عارف مسعود نے کافی محنت کی یہی وجہ ہے کی اقلیتوں کی بجٹ میں خاطر خواہ اضافہ کیا گیا ہے -
مدھیہ پردیش: پندرہ برسوں بعد کانگریس کا پہلا بجٹ پیش ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے رکن اسمبلی عارف مسعود نے ریاست کے وزیر اعلی اور وزیر خزانہ کا شکریہ ادا کیا - انہوں نے کہا بھارتیہ جنتا پارٹی کے کہنے میں اور کرنے میں فرق ہے اور کانگریس نے جو کہا تھا وہ کر دکھایا ہے-
انہوں نے کہا کہ بھارتی جنتا پارٹی کی حکومت سے پہلے صوبے میں کانگریس کی حکومت تھی اور اس وقت مساجد کمیٹی کا بجٹ 84 لاکھ تھا -جس کے بعد بھارتی جنتا پارٹی کی سرکار آئیں اور ان پندرہ سالوں میں اس بجٹ کو صرف ایک کروڑ 15 لاکھ کیا ہے -
جبکہ کہ کانگریس اپنے بجٹ میں مساجد کمیٹی کا بجٹ ایک کروڑ 33 لاکھ کردیا ہے- اسی طرح سے سبھی اداروں کے بجٹ میں اضافہ کیا گیا ہے اور ہم امید کرتے ہیں کہ آنے والے بجٹ میں اقلیتی اداروں کے بجٹ میں مزید اضافہ کیا جائے گا۔