اردو

urdu

By

Published : Jan 27, 2023, 7:09 PM IST

ETV Bharat / state

Protest Against The Poor Mobile Network بانڈی پورہ میں ناقص موبائل نیٹ ورک کے خلاف احتجاج

بانڈی پورہ کے تحصیل آلوسہ کے شئخ مقام بالا کے سینکڑوں باشندوں نے غیرمعیاری موبوئل نیٹ ورک کے خلاف احتجاج کیا اور انتظامیہ سے معاملے میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا۔ Protest Against The Poor Mobile Network

بانڈی پورہ میں ناقص موبائل نیٹ ورک کے خلاف احتجاج
بانڈی پورہ میں ناقص موبائل نیٹ ورک کے خلاف احتجاج

بانڈی پورہ میں ناقص موبائل نیٹ ورک کے خلاف احتجاج

بانڈی پورہ:جموں و کشیمر کے بانڈی پورہ کے تحصیل آلوسہ کے شئخ مقام بالا کے سینکڑوں باشندوں نے غیر معیاری اور ناخص موبوئل نیٹ ورک کے خلاف احتجاج کیا اور انتظامیہ سے معاملے میں مداخلت کرنے کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ موجودہ ڈیجٹل دور میں جب انسان سیاروں پر قدم رکھ چکا ہے۔ اس دور میں بھی اس علاقے کے ہزاروں افراد کو بنیادی اور سب سے اہم ضرورت یعنی موبائل نیٹ ورک کی سہولیت سے محروم رکھا گیا۔

ان کا کہنا ہے کہ حیرت کی بات یہ ہے کہ شیخ مقام کے بلائی اور اس کے اطراف علاقوں میں موبائل نیٹ ورک سست رکھا گیا ہے۔اس علاقے کو پوری طرح سے نظرانداز رکھا گیا ہے۔ مقامی باشندوں کا کہنا ہے کہ اسے بدقسمتی کہے یا پھر نا اہلی، اس دور میں جب موبائل ہی ذرائع ابلاغ ، تعلیم, تفریح ،سرکار سے رابطے ،سرکاری اسکیموں سے جڑنے کا ایک واحد ذریعہ ہے ایسے حالات میں بھلا کیونکر ایک بڑی آبادی کو اس سے محروم رکھا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:Garbage Littering at Public Places عوامی مقامات پر کچرا پھینکنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کرنے کا حکم

مظاہرین نے کہاکہ اس علاقے میں موبائل ٹاور نہ ہونے کی وجہ سے مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔باشندوں نے انتظامیہ کی توجہ اس جانب مبذول کرانے کی بھر پور کوشش کی ۔لیکن انتظامیہ نے اس جانب کوئی توجہ نہیں دی۔ان کی عدم توجہی کے سبب عام لوگوں کو بڑی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ یہاں کے طلبا کو امتحانات، نتائج اور تعلیم سے متعلق دیگر جانکاریاں وقت پر فراہم نہیں ہوتی ہیں۔اس سے انہیں پریشانیوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details