اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال میں آکسیجن کی کمی - بھوپال کی خبریں

وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ 'ہمیں اب امید ہے کہ ہماری ریاست میں اب آکسیجن کی کمی سے کسی بھی طرح کی موت کی خبر سامنے نہیں آئے گی۔'

بھوپال میں آکسیجن کی کمی
بھوپال میں آکسیجن کی کمی

By

Published : Apr 25, 2021, 9:21 AM IST

مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں تقریباً سبھی اسپتالوں میں پچھلے 72 گھنٹوں سے آکسیجن کی کمی بنی ہوئی ہے۔

شہر کی 104 سروس، کووڈ اسپتالوں میں آئی سی یو اور آکسیجن سپورٹ پر تقریبا 4771 مریض ہیں۔ ایسے میں شہر کو روز مل رہی صرف 80 ٹن آکسیجن جس میں 55 ٹن آکسیجن شہر کے 8 بڑے اسپتالوں میں سپلائی ہوتی ہے۔ باقی 25 ٹن سے 69 دیگر اسپتالوں میں سپلائی ہوتی ہے۔

شہر کے 104 اسپتالوں میں 6500 بیڈز ہے۔ اور یہ سبھی بیڈ لگ بھگ فل ہیں۔ جسے دیکھتے ہوئے وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان حالات کو بہتر بنانے کے لئے فضائی راستے سے اور ریلوے کے راستے سے مدد لیتے ہوئے بھوپال اور پوری ریاست کو آکسیجن پہنچانے کی کوشش کررہےہیں۔

بتایا گیا کہ ابھی راچی فضائی راستے سے آکسیجن مہیا کی جا رہی ہے ۔جس کے بعد دارالحکومت بھوپال سے آکسیجن کی تقسیم کو طے کیا جائے گا۔ اضلاع میں کتنی آکسیجن کی ضرورت ہے اس کے مطابق سبھی اضلاع کو آکسیجن مریضوں کے حساب سے مہیا کی جائے گی۔

وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان نے کہا ہے کہ 'ہمیں اب امید ہےکہ ہمارے صوبے میں اب آکسیجن کی کمی سے کسی بھی طرح کی موت کی خبر سامنے نہیں آئے گی۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details