ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں لاک ڈاؤن کے چلتے یومیہ مزدور پریشان حال ہے۔ روز کمانے والے یہ مزدور بھیک مانگنے پر مجبور ہوگئے ہیں، ساتھ ہی ان مزدوروں کو بھوک نے بھیک مانگنے والوں کی قطار پر لاکر کھڑا کردیا ہے۔
بھوپال: بھوک نے بھیک مانگنے پر مجبور کر دیا - روز کمانے والے یہ مزدور بھیک مانگنے پر مجبور
بھوپال میں لاک ڈاؤن کے چلتے یومیہ مزدور بھیک مانگنے والوں کے قطار میں کھڑے ہونے پر مجبور ہیں۔ یہاں لوگوں کا کہنا ہے کہ لاک ڈاؤن نے ہمیں بھیک مانگنے پر مجبور کر دیا ہے۔
بھوک نے بھیک مانگنے پر مجبور کر دیا
ان حالات پر کسی شاعر نے کیا خوب کہا ہے:۔
- سنو جو بھوک ہوتی ہے
- بہت سفاک ہوتی ہے
- کسی مذہب کسی فرقے سے اس کا واسطہ کیسا
- تڑپتی آنت میں جب بھوک کا شعلہ بھڑکتا ہے
- تو وہ تہذیب کے بے رنگ کاغذ کو
- تمدن کی سبھی جھوٹی دلیلوں کو
- جلا کر راکھ کرتا ہے۔
-
نظر بھوکی ہو تو پھر چودہویں کا چاند بھی روٹی سا لگتا ہے
- خودی کا فلسفہ جھوٹی دلیلیں سب شرافت کی
- محض بکواس لگتی ہیں
- حقیقت میں یہی سب سے بڑا سچ ہے
- کہ یہ جو بھوک ہوتی ہے
- بہت بدذات ہوتی ہیں۔