ریاست مدھیہ پردیش کے کھرگون میں رام نومی کے موقع پر نکالے گئے جلوس کے دوران ہوئے فرقہ وارانہ تشدد میں کئی افراد زخمی ہو گئے تھے جس کے بعد انتظامیہ نے اس تشدد کا الزام مسلم طبقہ پر عائد کرتے ہوئے مسلمانوں کے کئی مکانوں پر بلڈوزر چلا کر مسمار کردیا تھا۔ Khargone riots Demand for fair investigation
اس واقعے سے برہم پاپولر فرنٹ آف انڈیا کے کارکنان آج اندور کے کمشنر دفتر پہنچے اور صدر جمہوریہ کے نام ایک میمورنڈم سونپا جس میں اس پورے معاملے کی منصفانہ طریقے سے تحقیقات کرنے اور بغیر کسی امتیازی سلوک کے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔