اردو

urdu

ETV Bharat / state

بھوپال: اردو اکیڈمی خستہ حالی کا شکار

آل انڈیا رابطہ کمیٹی کے صدر نے کہا کہ اردو سبھی مذاہب کی زبان ہے اور مدھیہ پردیش میں اردو کو فراموش کیا جارہا ہے۔

فرحت
فرحت

By

Published : Jul 20, 2020, 5:12 PM IST

Updated : Jul 20, 2020, 6:03 PM IST

ریاست مدھیہ پردیش میں آل انڈیا رابطہ کمیٹی کے صدر یونس فرحت نے ای ٹی وی بھارت سے خصوصی بات چیت کرتے ہوئے کہا ہے کہ اردو صرف مسلمانوں کی زبان ہی نہیں بلکہ یہ پورے ہندوستان کی زبان ہے۔

انہوں نے کہا 'جب سے مدھیہ پردیش میں بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت اقتدار میں آئی ہے تب سے اردو زبان اور اردو اکیڈمی کو فراموش کیا جا رہا ہے۔ اکیڈمی میں اردو زبان کے فروغ کے لئے کسی بھی طرح کے اقدام نہیں اٹھائے جارہے ہیں'۔

اردو اکیڈمی خستہ حالی کا شکار

انہوں نے کہا 'اردو اکیڈمی میں کانگریس حکومت کے دوران لیے گئے فیصلوں کو رد کردیا گیا ہے۔ ساتھ ہی شاعروں کو اعزاز ودیگر تقریبات کو رد کیا جارہا ہے اور شاعروں کو دیے جانے چیکس بھی رد کیے جارہے ہیں'۔

انہوں نے کہا 'اردو اکیڈمی میں غلط افسران کی تقرری کر دی گئی ہیں جو صحیح فیصلے نہیں لے پا رہے ہیں۔ ساتھ ہی اردو اکیڈمی کے درجہ کو ختم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے'۔

یہ بھی پڑھیے
'پائلٹ نے حکومت گرانے کی کوشش کی'

انہوں نے کہا 'اردو اکیڈمی کو اب حکومت کی جانب سے ساہتیہ پریشد میں زم کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے جس سے اردو زبان اور اردو والوں کو بہت نقصان ہوگا'۔

Last Updated : Jul 20, 2020, 6:03 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details