اردو

urdu

ETV Bharat / state

Kamal Nath Slams Shivraj Govt بیٹیوں کو عزت دینے میں ناکام ہوئی مدھیہ پردیش کی حکومت - مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ

کمل ناتھ نے اپنے سلسلہ وارٹو یٹ میں کہا کہ این سی آر بی کی تازہ رپورٹ نے ایک بار پھر ریاستی حکومت کے گڈ گورننس کے تمام دعوےکا پول کھول دیا ہے۔ مدھیہ پردیش معصوم لڑکیوں کی جنسی زیادتی میں ملک میں اول ہے۔ اس پر یہ داغ بھی تک برقرار ہے۔ Kamal Nath Slams Shivraj Govt

Etv Bharat
Etv Bharat

By

Published : Aug 30, 2022, 3:52 PM IST

بھوپال: مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے قومی جرائم ریکاڈ بیورو (این سی آر بی) کی تازہ رپورٹ کے بہانے مدھیہ پردیش حکومت پر حملہ کرتے ہوئے آج کہا کہ ریاستی حکومت بیٹیوں کو عزت دینے میں بری طرح ناکام ثابت ہوئی ہے۔ کمل ناتھ نے اپنے سلسلہ وارٹو یٹ میں کہا کہ این سی آر بی کی تازہ رپورٹ نے ایک بار پھر ریاستی حکومت کے گڈ گورننس کے تمام دعوےکا پول کھول دیا ہے۔ مدھیہ پردیش معصوم لڑکیوں کی جنسی زیادتی میں ملک میں اول ہے۔ اس پر یہ داغ بھی تک برقرار ہے۔ Kamal Nath Slams Shivraj Govt

انہوں نے کہا کہ اس رپورٹ کے مطابق قبائلی طبقہ اور دلتوں کے خلاف ظلم میں بھی مدھیہ پردیش اوپر آیا ہے۔ سال 2020کے موازنہ میں 2021میں ایس سی ایس ٹی کے طبقہ کے خلاف معاملہ 9.38فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ خود کشی کے معاملہ میں بھی مدھیہ پردیش میں تیسرے نمبر پر موجود ہے۔

انھوں نے طنز کرتے ہوئے کہا کہ یہ حکومت گزشتہ 16سالوں کے ترقی اور گڈ گورننس کے دعووں کی حقیقت ہے۔آج مدھیہ پردیش میں کوئی بھی طبقہ محفوظ نہیں ہے۔

کمل ناتھ نے کہا کہ ریاست میں بہن بیٹیوں کے ساتھ سب سے زیادہ عزت و احترام کی ضرورت ہے۔ بی جے پی کی حکومت عوام کو گمراہ کرنے کے لئے پلیٹ فارم پر ان کی پوجا کرتی ہے، لیکن انہیں تحفظ دینے میں ناکام ہے۔حکومت کو اس رپورٹ کے بعد اپنی ناکامی کا اعتراف کرتے ہوئے ریاست کی عوام اور عورتوں سے معافی مانگنی چاہیے۔ اس کے لیے ذمہ دار شخص پر کڑی کارروائی کر کے ریاست کے سر سے سالوں سے لگے اس داغ کو دھونے کے لیے سخت قدم اٹھانے چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: Kamal Nath Slams: مدھیہ پردیش میں ہر بار قبائلیوں پر مظالم کیوں ہوتے ہیں، کمل ناتھ

یو این آئی

ABOUT THE AUTHOR

...view details