اردو

urdu

ETV Bharat / state

'ملک کو تقسیم کرنے والی سیاسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیںگے'

مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کمل ناتھ نے ملک کی عوام کو گمراہ کرنے اور انہیں تقسیم کرنے کی کوشش کئے جانے کا الزام لگاتے ہوئے آج کہا ہے کہ 'کانگریس ایسی کسی سیاسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیگی، جس سے ملک کو تقسیم کرنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

'ملک کو تقسیم کرنے والی سیاسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیںگے'
'ملک کو تقسیم کرنے والی سیاسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیںگے'

By

Published : Dec 25, 2019, 7:33 PM IST

کمل ناتھ آئین بچاؤ مارچ سے قبل یہاں روشن پورا چورا ہے پر ایک بڑی ریلی سے خطاب کررہے تھے۔

انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی مرکزی حکومت پر الزام لگایا کہ 'وہ ہمارے آئین کی روح پر حملہ کررہی ہے اور ملک کی عوام کو گمراہ کرکے انہیں بانٹنے کی کوشش کررہی ہے۔'

انہوںنے کہا کہ 'کانگریس اس ملک کو توڑنے کی سیاسی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دے گی۔'

وزیراعلی نے کہا ہے کہ 'اس مارچ میں مختلف مذاہب، طبقوں کے لوگ بڑی تعداد میں شامل ہوئے۔ اس مارچ سے ہم ملک کےمدھیہ پردیش سے ہر ہندوستانیوں کو پیغام دینا چاہتے ہیں کہ مرکزی حکومت آئین مخالف کارروائی کرکے آنے والی نسلوں کا مستقبل خطرے میں ڈال رہی ہے۔'

وزیراعلی نے کہا ہے کہ 'ہمارے ملک کی شناخت پوری دنیا میں ایک ایسے آئین کا نفاذ کرنے والے ملک کے طور پر ہے جہاں ہر مذہب، ذات، ثقافت، زبان کو اپنے طریقے سے جینے کا نہ صرف حق ہے بلکہ اسے اظہار رائے کی بھی پوری آزادی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'ہمارے میل جول کی روایت، آپسی رشتوں اور سبھی مذاہب کو ایک دوسرے سے جوڑنے کی طاقت کو تقسیم کاری طاقتیں کمزور کرنےکی کوشش کررہی ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'یہ قانون ہمارے آئین پر حملہ ہی نہیں بلکہ ملک کے ہرشہری کے حقوق پر حملہ ہے۔ ہماری رنگارنگی میں یکجہتی کو اور ایک جھنڈے کے نیچےکھڑے لوگوں کو گمراہ کرنے اور انہیں توڑنے کی کوشش کی جارہی ہے۔'

وزیراعلی نے کہا کہ 'لوک سبھا میں مرکزی حکومت کے وزیر داخلہ این آر سی کو پورے ملک میں نافذ کرنے کا بیان دیتے ہیں۔ وہیں ان کے وزیراعظم پبلک منچ میں اس سے انکار کرتے ہیں۔ صاف ہے کہ بی جےپی کی نیت میں کھوٹ ہے۔'

انہوں نے کہا کہ 'سی اے اے اور این آر سی کے تئیں ان کی نیت اور پالیسی دونوں مشتبہ ہے اور ملک کو توڑنے کی سازش کی جارہی ہے۔'

ABOUT THE AUTHOR

...view details