بھوپال: ریاست مدھیہ پردیش کے ضلع رتلام کے جاوراں کے رہنے والے کالے خان جو کہ ایک کباڑ خریدنے والا ہے۔ جس نے ایک غیر مسلم کے گھر سے 30 روپے کلو کے حساب سے 850 روپے کا کباڑ خریدا اور اپنا سامان لیکر دوسرے گاؤں کی طرف چل پڑا- شام کو جب گھر پہنچا تو کباڑ کو آگے بیچنے کے لئے اس کی چھٹنی کرنے لگا اس کو ایک اسٹیل کا ڈبہ ملا جو کی تھوڑی حالت میں تھا۔ جس کی اس نے صفائی کی تاکہ اسے وہ استعمال میں لا سکے۔ صفائی کے دوران جب اس ڈبہ کو کھولا تو دیکھ کر اس کے ہوش اڑ گئے۔ اس میں چار لاکھ روپے قیمت کی سونے اور چاندی کے زیورات اور 75 ہزار روپے نکلے۔ کلو خان نے ایمانداری کی مثال پیش کرتے ہوئے جس شخص سے کباڑ خریدا تھا اسے تلاش کر اس کے زیورات اور اس کی رقم لوٹا دی Kale Khan of Madhya Pradesh set an example of Honesty۔
کالے خان ضلع رتلام کے جاوراں وارڈ نمبر 3 میں نانا صاحب کا باغ علاقے میں رہتے ہیں اور ان کے والد کا نام یوسف شاہ ہے۔ کلو خان چار سال سے گاؤں جاکر کبار خریدنے کا کام کر رہے ہیں۔ اسی دوران انہوں نے شانتی لال راٹھور کے گھر سے 850 روپے میں کباڑ خریدا تھا۔