مدھیہ پردیش سے بی جے پی کے راجیہ سبھا کے امیدوار جیوتی رادتیہ سندھیا کے شاندار استقبال کی تیاریاں کی گئی ہیں۔
مسٹر سندھیا طیارہ سے یہاں پہنچنے کے بعد جلوس کی شکل میں بی جے پی کے ریاستی ہیڈکوارٹر پنڈت دیان دیال کمپلکس پہنچیں گے۔
ریاستی دفتر میں منعقدہ پروگرام میں شامل ہونے کے بعد مسٹر سندھیا رات میں یہاں پر رکیں گے۔
مسٹر سندھیا کل یعنی 13مارچ کو دن میں یہاں اسمبلی کے احاطہ میں واقع راجیہ سبھا انتخابی دفتر پہنچ کر اپنی نامزدگی داخل کریں گے۔ اس کے بعد وہ واپس دہلی چلے جائیں گے۔
مسٹر سندھیا کے دورہ کے پیش نظر سیکورٹی کے مناسب انتظامات کئے گئے ہیں۔ سندھیا کی حمایت میں ان کے حامی بھی پہنچ رہے ہیں۔
مدھیہ پردیش سے راجیہ سبھا کی تین سیٹوں کے الیکشن کے لئے کاغذات نامزدگی داخل کرنے کی آخری تاریخ 13مارچ ہے۔ 16مارچ کو ان کی جانچ ہوگی اور 18مارچ کو امیدوار نام واپس لے سکیں گے۔ ضرورت پڑنے پر26 مارچ کو پولنگ کرائی جائے گی اور اسی دن نتائج اعلان کئے جائیں گے۔