ریاست مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی شیوراج چوہان اور بی جے پی کے رہنما جیوتر آدتیہ سندھیا نے سابق وزیر اعلی کمل ناتھ کے خلاف خاموش احتجاج کر رہے ہیں۔گزشتہ روز سابق وزیر کمل ناتھ کے ذریعہ بی جے پی کی رہنما اور وزیر امرتی دیوی کو 'ایٹم' کہے جانے پر یہ احتجاج کیا جارہا ہے،جہاں چوہان بھوپال میں احتجاج کر رہے ہیں وہیں سندھیا پارٹی کے دیگر ممبران کے ساتھ اندور میں احتجاجی مظاہرے کررہے ہیں۔
ریاست میں 28 حلقوں پر ضمنی انتخابات ہونے جارہے ہیں اور اسی وجہ سے پورے ریاست میں سیاست کا ماحول ہے، اسی سلسلہ میں کل سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے ایک خطاب کے دوران وزیر امرتی دیوی کے لیے نازیبا لفظ کا استعمال کرتے ہوئے ایک متنازعہ بیان دیا تھا، جس کے خلاف آج بھارتی جنتا پارٹی کے رکن پارلیمان اور رکن اسمبلی احتجاج کر رہے ہیں۔
جوتر آدتیہ سندھیا نے کہا کہ سابق وزیر اعلی کمل ناتھ نے جو متنازعہ بیان دیا ہے، وہ نا قابل برداشت ہے۔ ہم اس کی سخت مذمت کرتے ہیں ان کا یہ بیان نہ صرف خواتین کے لئے بلکہ شیڈول کاسٹ اور دلت سماج کی بھی توہین ہے۔