اردو

urdu

ETV Bharat / state

'صحافی نڈر اور غیر جانبدار ہو کر کام کریں'

مدھیہ پردیش کے وزیراعلی کمل ناتھ نے کہا ہے کہ صحافی غیر جانبدار ہو کر حکومت سے سوال پوچھیں اور تنقید بھی کریں۔

By

Published : Jul 20, 2019, 8:43 PM IST

'صحافی نڈر اور غیر جانبدار ہو کر کام کریں'

انہوں نے صحافت کے طلباء سے کہا کہ وہ اپنے پیشے کا احترام کریں اور اس کا حلف بھی لیں۔

اطلاعات کے مطابق کمل ناتھ آج یہاں ماكھن لال چترویدی قومی صحافت اور مواصلات یونیورسٹی کے ایک تعلیمی پروگرام کا آغاز کر رہے تھے۔

انہوں نے کہا کہ جمہوریت کی مضبوطی کے لیے ضروری ہے کہ لالچ اور دباؤ سے اوپر اٹھ کر ملک کے آئین کو اپنا جز بنائیں جو ہمیں خیالات کے اظہار کا حق دیتا ہے۔

وزیراعلی نے کہا کہ مجھے بہت سہولت میسر ہوتی ہے جب میں اپنی حکومت کی اسکیمز اور نظام پر تنقیدوں کی خبر پڑھتا ہوں، میں اس پر کاروائی کرتا ہوں، اس سے مجھے اپنی حکومت کی کوتاہیوں کو دور کرنے میں مدد ملتی ہے۔

كمل ناتھ نے صحافت کے طلباء و طالبات سے کہا کہ وہ ایک ایسے پیشے سے منسلک ہیں جو جمہوریت کا ایک اہم ستون ہے لہذا غیر جانبدار ہوکر کام کریں کیونکہ بے خوف اور غیرجانبدارنہ لکھنا جمہوریت کو مثبت طور پر متاثر کرتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ صحافی اور اخبارات حکومت کی اشاعت نہیں ہیں ۔ آپ کو تنقید کرنے کا حق ہے اور آپ کا فرض بھی ہے ۔ انہوں نے طلباء سے کہا کہ تعلیم اور علم کے بنیادی فرق کو بھی سمجھیں ۔ تعلیم حاصل کرنے کی حد ہے لیکن علم زندگی حاصل کرتے رہتے ہیں ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details