اندور:ریاست مدھیہ پردیش کے اندور میں واقع صفہ پبلک اسکول میں منعقدہ جشن اردو پروگرام میں طلبا و طالبات نے بڑے جوش اور جذبے کے ساتھ تقریر، نعت، نظم، مقالے اور اسلامی کوئز مقابلے حصہ لیا۔ کامیاب طلبہ کو ٹرافی اور سرٹیفیکیٹ سے نوازا گیا۔ تین دنوں چلے جشن کے لیے طلبہ کئی دنوں سے تیاریوں میں مشغول تھے۔
ان کا کہنا تھا کہ ہمیں اردو ہفتے کا بے صبری سے انتظار رہتا ہے کیونکہ اس سے ہمارے علم میں مزید اضافہ ہوتا ہے۔ یہ میٹھی اور شریں زباں ہے جو لوگوں کو متاثر کرتی ہے۔ آج بھی کئی اسکولوں میں مغربی تہذیب سے منسلک جشن منعقد ہوتے ہیں جس سے وہ کئی لوگوں کو متاثر تو کر سکتے ہیں مگر معیاری تعلیم اور تہذیب و ثقافت کے سبق سے طلبہ محروم رہ جاتے ہیں جب کہ یہی اصل تعلیم ہے جو معاشرے کو مضبوط کرنے میں اہم کردار نبھاتی ہے۔