جمعیت علماء مدھیہ پردیش کا دینی تعلیمی کے لئے مشاورتی جلسہ منعقد، ریاست میں جمعیت کی جانب سے 23 مارچ تا 2 اپریل دینی تعلیمی بیداری مہم چلائی جارہی ہے-
ریاست مدھیہ پردیش کے دارالحکومت بھوپال میں مرکزی دینی تعلیمی بورڈ جمعیۃ علماء ہند کی جانب سے پورے مدھیہ پردیش میں دینی تعلیمی بیداری مہم کا آغاز 23 مارچ سے کیا گیا ہے-
جمعیت کی جانب سے دینی تعلیمی مہم کی شروعات میٹنگ میں حاجی محمد عمران نے بتایا کہ دینی تعلیمی بیداری مہم کو پورے صوبے میں 2 اپریل تک چلایا جائے گا-
بیداری مہم میں تعلیم کے فروغ کو آسان بنانے کے لیے کئی پروگراموں کا انعقاد کیا جائے گا تاکہ امت مسلمہ کو دینی تعلیم کے لیے بیدار کیا جا سکے-
انہوں نے مزید کہاکہ جمعیت کی ٹیم پورے شہر میں دینی تعلیم کے لئے لوگوں کو بیدار کرے گی اور ضرورت پڑنے پر بچوں کو دینی تعلیم کا نظم بھی کیا جائے گا-
جمعیت کی جانب سے دینی تعلیمی مہم کی شروعات مشاورتی اجلاس میں موجود مفتی محمد رافع نے قرآن کے حوالے سے بتایا کہ دینی تعلیم مسلم طبقہ کے اندر بیحد ضروری اہم ہے-