جبل پور ویسٹ سینٹرل ریلوے میں ٹرینوں کی رفتار 110 کلو میٹر فی گھنٹہ ہے جبکہ ریلوے کا ہدف ہے کہ اس برس اس رفتار کو 130 کلو میٹر فی گھنٹے تک بڑھایا جائے حالانکہ اس رفتار کے بعد بھی ٹرینیں وقت پر نہیں پہنچ پاتی۔
ریلوے بجٹ سے امیدیں، ویڈیو جبل پور ڈویژن میں صرف کٹنی سے ستنا کے درمیان کچھ جگہوں پر الیکٹریفکیشن کا کام نامکمل ہے دوسری جگہوں پر یہ کام مکمل ہوچکا ہے۔
ڈبلیو سی آر حکام کا کہنا ہے کہ 'رواں برس وہ بجلی کا کام مکمل کریں گے، اس سے نہ صرف ٹرینوں کی رفتار میں اضافہ ہوگا بلکہ انجن کو تبدیل کرنے کی پریشانی بھی کم ہوگی۔
واضح رہے کہ اس سے قبل ریلوے بجٹ اور عام بجٹ علیحدہ علیحدہ ہوتا تھا لیکن اس مرتبہ عام بجٹ اور ریلوے بجٹ کو ضم کر دیا ہے۔
پہلے ریلوے بجٹ الگ سے تیار کیا جاتا تھا، بجٹ سے قبل ریلوے کے مطالبات حکومت تک پہنچتے تھے اور بجٹ میں اس کا اعلان کیا جاتا تھا لیکن اب حکومت نے ریلوے بجٹ ختم کردیا ہے۔
تاہم جبل پور میں بجٹ سے بہت زیادہ امیدیں وابستہ ہیں، جبل پور کو رائے پور کے لیے ایک نئی ٹرین ملنے کی امید ہے، جبل پور گوندیا براڈ گیج کا کام جلد مکمل کرلیا جائے گا اور مدن محل کو ٹرمینل بنانے کا کام تیز کیا جائے گا، حالانکہ ریلوے کے اہلکار اس بارے میں کچھ بھی کہنے کے لیے تیار نہیں ہیں۔