ریاست مدھیہ پردیش کے شہر جبل پور میں ریلوے پروٹیکشن فورس (آر پی ایف) نے اتوار کی رات دیر گئے ریلوے اسٹیشن پر ایک بڑی کارروائی کرتے ہوئے ایک خاتون کے پاس سے 50 لاکھ روپے ضبط کی ہے، جبکہ ایک دیگر خاتون آپریشن کے دوران فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی، خاتون 50 لاکھ روپے سے بھرا بیگ ممبئی لے جارہی تھی۔
جبل پور: خاتون سے 50 لاکھ روپے سے بھرا بیگ برآمد دراصل آر پی ایف کو مخبر سے اطلاع ملی کہ مہانگری ایکسپریس ٹرین میں دو خواتین ممبئی جارہی ہیں اور ان کے پاس بیگ میں تقریبا 50 لاکھ روپے ہیں جو ممکنہ طور پر حوالہ کا روپیہ بتایا جا رہا ہے۔ اس اطلاع کی بنیاد پر آر پی ایف کی ٹیم جب ریلوے اسٹیشن میں داخل ہوئی تو دو خواتین کے پاس سے پیسوں سے بھرا ایک بیگ ملا، ایک خاتون اتفاقی طور پر فرار ہونے میں کامیاب ہوگئی۔
بتایا جارہا ہے کہ دونوں خواتین ممبئی جانے کے لئے مہانگری ایکسپریس ٹرین میں سوار تھیں، ان دونوں خواتین کے پاس 5000000 روپے سے بھرا ایک بیگ تھا، اب آر پی ایف کے لئے یہ تفتیش کی بات ہے کہ یہ دونوں خواتین کون ہیں۔ اور کس نے انہیں 50 لاکھ روپے سے بھرا بیگ دیا۔ آر پی ایف نے اس خدشے کا اظہار بھی کیا ہے کہ ہوسکتا ہے کہ یہ روپیہ حوالہ کا ہو جس کے لئے یہ دونوں خواتین کام کر رہی ہیں۔
کسی خاتون سے اتنی بڑی ملنا یقینی طور پر تفتیش کا معاملہ ہے، لہذا آر پی ایف نے اپنی سطح سے تحقیقات کے ساتھ ہی محکمہ انکم ٹیکس کو بھی آگاہ کیا ہے۔ ذرائع کے حوالے سے بتایا جارہا ہے کہ یہ روزانہ جبل پور کے کرمچند چوک سے حوالہ کا روپیہ ممبئی لے جایا جارہا ہے۔ لڑکی کے پکڑے جانے کے بعد اب آر پی ایف مزید معلومات حاصل کرنے میں مصروف ہے۔