اردو اساتذہ کی تقرری کے پیش نظر مدھیہ پردیش جمیعت علمائے ہند کے صدر حاجی محمد ہارون کا کہنا ہے کہ اردو ہندوستان کی سب سے شیریں اور میٹھی زبان ہے۔
اردو اساتذہ کی تقرری کا مطالبہ انہوں نے مزید کہا کہ مدھیہ پردیش میں نا تو اردو کی ترقی ہو رہی ہے اور نہ ہی اردو اساتذہ کی تقرری، انہوں نے کہا یہاں سرکار اور غیر سرکاری اسکولوں اور کالجز میں اردو اساتذہ کی تقرری ہونی چاہیے اور ساتھ ہی بھوپال کی برکت اللہ یونیورسٹی میں بھی شعبہ اردو قائم کیا جانا چاہیے۔
وہی اردو اساتذہ کی تقرری اور اردو زبان کے فروغ پر کانگریس کے رکن اسمبلی عارف مسعود کا کہنا ہے کہ وزیراعلی اور صوبے کے سیکریٹری سے وقت مانگا ہے اور جلد ہی اردو اساتذہ کے لئے ضروری قدم اٹھائیں گے۔
انہوں نے اقلیتوں کے مسائل پر دھیان دینے کی بات بھی کہی ہے۔ وہیں انہوں نے بھارتیہ جنتا پارٹی کی حکومت پر اردو اساتذہ کی جگہ ہندی کے اساتذہ کی تقرری کا الزام بھی عائد کیا اور اس معاملے پر جانچ کرنے کی بات بھی کہی ہے ۔