اردو

urdu

ETV Bharat / state

کیا یہ مودی کی گارنٹی ہے؟ مدھیہ پردیش کے نئے سی ایم موہن یادو پر اجین ماسٹر پلان میں ہیرا پھیری کا الزام، کانگریس کا دعویٰ

کانگریس نے آج موہن یادو کو مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کے طور پر نامزد کرنے کے بی جے پی کے فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے الزام لگایا کہ موہن یادو کے خلاف انتہائی سنگین الزامات ہیں، جن میں اجین کے ماسٹر پلان میں بڑے پیمانے پر ہیرا پھیری کرنا بھی شامل ہے۔

کیا یہ مودی کی گارنٹی ہے؟
کیا یہ مودی کی گارنٹی ہے؟

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 12, 2023, 7:50 PM IST

نئی دہلی: کانگریس نے آج موہن یادو کو مدھیہ پردیش کے وزیر اعلی کے طور پر نامزد کرنے کے بی جے پی کے فیصلے پر سوال اٹھاتے ہوئے الزام لگایا کہ موہن یادو کے خلاف انتہائی سنگین الزامات ہیں، جن میں اجین کے ماسٹر پلان میں بڑے پیمانے پر ہیرا پھیری کرنا بھی شامل ہے۔ بھگوا پارٹی پر طنز کرتے ہوئے کانگریس نے سوال کیا کہ یہ ریاست کے لیے وزیر اعظم نریندر مودی کی ضمانت ہے؟ کانگریس کے جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے ایکس پر ایک پوسٹ میں کہاکہ "انتخابی نتائج کے آٹھ دن بعد، بی جے پی نے ایک ایسے شخص کو جس کے خلاف اجین کے ماسٹر پلان میں بڑے پیمانے پر ہیرا پھیری سمیت کئی سنگین الزامات ہیں، مدھیہ پردیش کا وزیر اعلیٰ منتخب کیا۔"

یہ بھی پڑھیں: بی جے پی حکومت نے جموں و کشمیر کے ’’حساس‘‘ معاملے کو ’’انتہائی غیر حساس‘‘ طریقے سے نپٹایا: ڈگ وجے سنگھ

رمیش نے 'مودی کی گارنٹی' والے بیان پر وزیر اعظم کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’موہن یادو کے متعدد ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل ہیں جن میں وہ گالی گلوچ، دھمکیاں دیتے اور قابل اعتراض بیانات دیتے ہوئے نظر آ رہے ہیں۔ کیا یہ مدھیہ پردیش کے لیے مودی کی گارنٹی ہے؟ ‘ کانگریس لیڈر نے اپنے دعوؤں کو صحیح ثابت کرنے کےلئے ایک نیوز بھی شیئر کی۔ واضح رہے کہ موہن یادیو کو بی جے پی کی کو مرکزی مبصرین کی موجودگی میں پیر کی شام بھوپال میں منعقدہ اجلاس میں مدھیہ پردیش میں بی جے پی قانون ساز پارٹی کا لیڈر منتخب کیا گیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details