اردو

urdu

ETV Bharat / state

Utkarsh And Animation Festival بھوپال میں اتکرش و انیمیشں کا افتتاح تین اگست کو

صدر مملکت دروپتی مرمو 3 اگست کو بھوپال میں اتکرش و انیمیشں کا افتتاح کریں گی، ایشیا کی سب سے بڑے قبائلی فن و ثقافت اور ادب پر مبنی فیسٹیول کا رویندر بھون میں رنگا رنگ انعقاد ہوگا۔اس کی تمام تر تیاریاں مکمل کرلی گئی ہے۔

بھوپال میں اتکرش و انیمیشں کا افتتاح تین اگست کو
بھوپال میں اتکرش و انیمیشں کا افتتاح تین اگست کو

By

Published : Aug 2, 2023, 4:20 PM IST

بھوپال میں اتکرش و انیمیشں کا افتتاح تین اگست کو

بھوپال: دارالحکومت بھوپال میں ایشیا کا سب سے بڑا سہ روزہ بین الاقوامی ادبی و لٹریچر فیسٹیول انیمیشں اور لوک اور قبائلی پرفارمنگ آرٹسٹ کا قومی میلہ اتکرش منعقد ہونے جا رہا ہے۔ صدر جمہوریہ دروپدی مرمو 3 اگست بروز جمعرات صبح 11:30 بجے بھوپال کے رویندر بھون کے ہنس دھونی آڈوٹوریم میں "اتکرش" اور "اینیمیش" فیسٹیول کا افتتاح کریں گی۔

اس پروگرام میں گورنر منگو بھائی پٹیل اور وزیراعلی شیوراج سنگھ چوہان موجود رہیں گے۔ پرنسپل سیکرٹری ثقافت اور سیاحت شیو شنکر شکلہ نے آج دوپہر یہاں پریس کانفرنس میں بتایا کہ حکومت ہند کی وزارت ثقافت کے تحت سنگیت ناٹک اکادمی اور ساہتیہ اکادمی نے مدح پردیش حکومت کے تعاون سے ہندوستان کے لوگ اور قبائلی تاثرات کا قومی اتسو "اتکرش" اور اظہار خیال کا فیسٹیول انیمیش کا انعقاد کیا جا رہا ہے۔

یہ تقریب بھوپال میں 3 سے 5 اگست 2023 تک منعقد ہوگی۔ لوک یا فوک فن، موسقی اور ادب پر مبنی میلہ یا فیسٹیول پہلی بار بھوپال میں منعقد ہو رہا ہے۔ یہ ریاست کے لیے ایک بڑی کامیابی ہے۔ پرنسپل سیکرٹری نے بتایا کہ ملک کی 36 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں سے تقریبا 800 فنکار اتکرش اتسو میں حصہ لیں گے اور لوک اور قبائلی پرفارمنگ آرٹس کی کوس فزح بکھیریں گے۔

یہ اتسو محکمہ ثقافت کے فیس بک اور یوٹیوب چینلز کے ساتھ ساتھ سنگیت ناٹک اکادمی کے فیس بک اور یوٹیوب چینل پر بھی نشر کیا جائے گا۔ وہیں سنگیت ناٹک اکادمی حکومت ہند کی صدر ڈاکٹر سندھیا پوریچا نے بتایا کہ اتکرش اتسو کے تینوں دن شام 5 بجے سے رویندر بھون کے آڈوٹوریم میں ہندوستان کے لوک رقص اور قبائلی رقص پیش کیے جائیں گے۔ اس سے پہلے 2 اگست بروز بدھ شام 7 بجے قلا یاترا نکالی جائیں گی۔ جمعرات کو میلے کے پہلے دن شام پانچ بجے سے مختلف ریاست کے لوک رقص پیش کیے جائیں گے۔ لیہہ اور لداخ کا جبرو رقص، ناگا لینڈ کا سومی وار رقص،گوا کا سمے رقص، سکم کا سندھی چھم، مدھیہ پردیش کا رائی رقص، مییگھالیہ کا وانگا رقص، مدھیہ پردیش کا بریدی رقص، مہاراشٹر کا لاونی رقص، جھارکھنڈ کا پائیکار رقص، اڈیشہ کا سنگاری رقص، اور اندھرا پردیش کا تپتا گلور رقص اور کشمیر کا روف رقص بھی پیش کیا جائے گا۔

یہ بھی پڑھیں:Seminar On Health حرام پیسے سے حلال رزق کی تلاش کرتے ہیں:ڈاکٹر علی

وہیں یہ ایشیا کا سب سے بڑا ادبی جلسہ بھی مانا جا رہا ہے۔ ساہیتہ اکاڈمی حکومت ہند کے سیکرٹری ڈاکٹر کے سری نواس راؤ نے بتایا کہ ابمیش اتسو ایشیا کی سب سے بڑی ادبی کانفرنس ہے۔ اس بین الاقوامی لٹریچر فیسٹیول کے تحت کثیر لسانی کویتاپاٹھ یا شاعری رائمنگ پاٹھ، قبائلی مشاعرہ، ادب کے موضوعات پر مذاکرہ، آزادی کے امرت مہوتسو پر مشاعرہ اور ادب کی ترقی سے متعلق مختلف موضوعات پر روشن خیال افراد گفتگو کریں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details