کانگریس یوتھ کارکنان نے بند گاڑیوں کو دھکا لگا کر احتجاج کرتے ہوئے پیٹرول پمپ تک پہنچے، جہاں مرکزی حکومت سے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کو واپس لینے کا مطالبہ کیا گیا۔
پٹرول، ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف منفرد احتجاج - بند گاڑیوں کو دھکا لگا کر احتجاج
ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں یوتھ کانگریس نے پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں اضافے کے خلاف منفرد انداز میں احتجاج کیا۔
وہیں احتجاج کررہے کانگریسی کارکنان کو پولیس نے راستے میں ہی روک دیا اور انہیں گرفتار کرلیا گیا۔ کانگریسی کارکنان کی گرفتاری پر اندور کانگریس کے صدر نے کہا کہ' جو بھی سرکار کا خلاف آواز بلند کرے گا اسے کو گرفتار کیا جائے گا۔ ہم پیٹرول اور ڈیزل کی بڑھتی قیمتوں کے خلاف علامتی طور پر پانچ گاڑیوں کو دھکا لگا کر پیٹرول بھروانے جا رہے تھے کہ پولیس نے راستے میں ہی روک کر گرفتار کرلیا پولیس کا یہ رویہ ناقابل برداشت ہے۔
کانگریس کارکنان کی گرفتاری پر ریاستی ترجمان نے کہا کہ' اگر کوئی حکومت کے خلاف احتجاج کرتا ہے تو اس کو احتجاج کرنے کی اجازت نہیں دی جاتی۔ مزید پولیس کا یہ رویہ غیر ذمہ دارانہ ہے اور ملک ایمرجنسی کی جانب بڑھ رہا ہے۔'