پردیسی پورہ تھانہ علاقے میں ایکسس بینک لوٹ کر بدمعاش فرار ہوگئے تھے جس کے بعد پولیس کے ساتھ تصادم میں تین لٹیرے زخمی ہوگئے، اس کارروائی میں پانچ پولیس اہلکار بھی زخمی ہوگئے۔
اندور ڈی آئی جی ہری نارائن چاری مشرا نے بتایا کہ پردیسی پورہ تھانہ علاقے کے ایکسس بینک میں لٹیرے ہتھیاروں سے دھمکاتے ہوئے پانچ لاکھ روپے لوٹ کر فرار ہوگئے جبکہ انہیں پکڑنا پولیس کے لیے ایک چیلنج تھا۔ لٹیروں کو پکڑنے کے لیے ٹیمیں بنائی گئی تھیں۔