مدھیہ پردیش کے ضلع اندور میں کورونا وائرس کے 195 نئے متاثرین کی رپورٹ مثبت آنے کے ساتھ مریضوں کی کل تعداد بڑھ کر 35321 ہوگئی ہے۔ تاہم، ان مریضوں میں سے 32749 صحت یاب ہوچکے ہیں۔
ضلع کے چیف میڈیکل آفیسر کی جانب سے گزشتہ رات جاری ہونے والی بلیٹن کے مطابق جمعرات کے روز کل 2240 نمونوں کی جانچ کی گئی جن میں سے 195 نئے مریض سامنے آئے ہیں۔ اس کے ساتھ ہی 101 مریض علاج کے بعد شفایاب ہوئے ہیں۔