ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور سے متصل علاقہ کمپلنامی گاؤں کے ساکن وارثی کے مکان پر شرپسندوں کی جانب سے حملہ کیا گیا ۔ جس کے نتیجے میں کنبہ کے متعدد افراد زخمی ہوگئے۔
اندور:شرپسندوں کی جانب سے مسلم کاشتکار کے مکان پر حملہ، متعدد زخمی - اندور ای ٹی وی بھارت خبر
اندور سے متصل علاقہ کمپل نامی گاؤں میں شرپسند عناصر کی جانب سے ایک مسلم فیملی پر حملہ کیا. جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوے ہیں۔
پیشہ سے کاشتکار وارثی جو اپنے مکان پر ایک کارخانہ بھی چلاتے ہیں ان کے مکان پر شرپسندوں نے حملہ کردیا ۔اور ان کے اہل خانہ کے ساتھ مارپیٹ بھی کی ۔جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے ۔جنہیں سرکاری اسپتا ل میں داخل کیا گیا ہے ۔
- مزید پڑھیں:بی جے پی کی مسلم خاتون رہنما کے مکان پر حملہ
شاہ رخ وارثی نامی شخص کا کہنا ہے کہ ہم کارخانے میں کام کرrہے تھے کہ اچانک 100_150 سو لوگ نے ہم پر حملہ کردیا۔ ہمیں یہ بھی پتہ نہیں ہے کہ وہ لوگ اچانک کہاں سے آ ئے تھے ۔البتہ ان میں سے چند افراد کو پہچان سکتے ہی۔اور ان کے نام بھی معلوم ہے