اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور: معمولی سی بات پر معصوم کا قتل

ریاست مدھیہ پردیش کے شہر اندور میں ایک نابالغ لڑکے نے نابالغ لڑکی کا پتھر سے سر کچل کر قتل کر دیا۔

By

Published : Sep 7, 2020, 10:59 PM IST

Indore: Innocent murder over a trivial matter
اندور: معمولی سی بات پر معصوم کا قتل

اندور میں 10 سالہ لڑکی نے اپنے ساتھ کھیلنے والے 12 سالہ لڑکے کا پالتو چوہا مار دیا جس کا بدلہ لینے کے لیے نابالغ لڑکے نے لڑکی کا پتھر سے سر کچل کر قتل کردیا۔

اندور کے لسوڑیاں تھانہ علاقے میں چوکا دینے والا یہ معاملہ پیش آیا ہے۔ جس کی وجہ سے لوگ حیرت میں ہیں۔ جب پولیس نے بارہ سال لڑکے کو گرفتار کیا تو لڑکے نے کہا کہ میں نے اپنے ماؤس( چوہے )کا بدلہ لے لیا۔

ذرائع کے مطابق وہ لڑکا اور لڑکی آس پاس ہی رہتے تھے اور ساتھ میں کھیلتے تھے۔ ویدیکا نامی لڑکی نے لڑکے کے پسندیدہ سفید رنگ کا چوہے کو مار دیا تھا اس کے علاوہ وہ موبائل گیم میں بھی لڑکے کو شکست دیتی تھی جس سے لڑکا مزید غصہ میں تھا۔

ذرائع کے مطابق لڑکی کی لاش کالونی کے پلاٹ میں پتھروں کے درمیان ملی۔ جب پولیس نے تفتیش کی تو پورا واقعہ سامنے آیا اور لڑکے سے پوچھ گھچھ کی تو اس نے اپنا گناہ قبول کرلیا، اس پرلڑکے نے کہا کہ میں نے اپنے چوہے کا بدلہ لے لیا۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details