ریاست مدھیہ کے صنعتی شہر اندور میں لاک ڈاؤن کی وجہ سے تہوار کے موقع پر اجتماعی تقریبات منعقد کرنے کی اجازت نہیں دی گئی ہے۔کورونا کے بڑھتے اثرات کے پیش نظر حکومت نے بارہ اضلاع میں لاک ڈاؤن نافذ کرنے کا اعلان کردیا ہے، وہیں اجتماعی تقریبات منعقد کرنے پر پابندی عائد کی ہے۔
اندور میں بھی 56 گھنٹوں کا لاک ڈاؤن ہے، ایسے میں ہندوؤں کو ہولیکا دہن اور مسلمانوں کی مقدس رات شب برات میں انتظامیہ نے بیس لوگوں کو تقریبات میں شرکت کرنے کی اجازت دی ہے۔انتظامیہ نے گائیڈ لائن جاری کرکے لوگوں کو اسی کے تحت ہولیکا دہن اور شب برات منانے کی اجازت دی ہے۔
رکن پارلیمان شنکرللوانی نے کہا کہ اندور شہر میں ہولیکا دہن کی روایت تقریبا تین سو سال پرانی ہے، جس کو زندہ رکھنے کے لیے ہم نے علامتی طور پر اس روایت کو ادا کیا، تاکہ ہم اپنی روایت کو زندہ رکھ سکے۔
اندور: ہولیکا دہن اور شب برات پر کورونا کا اثر وہیں قبرستان کے منتظم صوفی مشتاق بابا وارثی کا کہنا تھا کہ شب برات مسلمانوں کےلیے ایک مقدس تہوار ہے، اس رات مسلمان قبرستان میں جاکر فاتحہ پڑھتے ہیں لیکن کورونا کی وجہ سے انتظامیہ نے گائیڈلائن جاری کیا تھا اور ہم اس گائیڈ لائن پر عمل کر رہے ہیں۔ کورونا کی وجہ سے پورے اندور میں خاموشی کا ماحول ہے۔