اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور 11زون میں تقسیم - مدھیہ پردیس نیوز

مدھیہ پردیس کے صنعتی شہر اندور کو وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے کورونا وائرس سے بچانے کے لئے 11زون میں تقسیم کیا ہے۔

وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان
وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان

By

Published : Apr 14, 2020, 1:21 PM IST

کورونا وائرس کی وبا کو روکنے کے لیے تمام طرح کے اقدامات اپنائے جا رہے ہیں، مرکزی حکومت نے بھی لاک ڈاؤن اور کرفیو پورے ملک میں نافذ کر رکھا ہے اس کے باوجود وائرس متاثر پانچ صوبوں میں مدھیہ پردیش بھی شامل ہو چکا ہے اور صنعتی شہر اندور اس میں اول نمبر پر ہیں جہاں 36 اموات چکی ہیں۔

دیکھیں ویڈیو

جبکہ 328 کورونا متاثر مریض ہیں اس کی سنجیدگی کو دیکھتے ہوئے صوبے کے وزیراعلیٰ شیوراج سنگھ چوہان نے اندور کے لئے کچھ خاص انتظامات کیے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ ہم نے اندور کو 11زون میں تقسیم کیا ہے اور ہر زون کے لیے ایک اسپیشل ٹیم بنائی ہے اور ہاٹ اسپاٹ کی نشاندہی کی ہے۔ ان اسپاٹوں کے لیے ہم الگ سے انتظام کر رہے ہیں۔

ضروری اشیاء کی انتظام کیا جارہا ہے، اندور میں ہم نے خاص اسپتال تیار کیا ہے، مریضوں کو دیکھتے ہوئے صرف اربندو ہی نہیں اب ایک اسپتال اور بھی ہم نے تیار کیا ہے اور باقی دیگر ہوٹل کا انتخاب کیا ہے۔

وزیر اعلیٰ نے کہا کہ جہا ہمارا صحت عملہ اور انتظامیہ جو لوگوں کو خدمات دے رہے ہیں اور اپنے گھروں پر نہیں جانا چاہتے ہیں۔ وہ ان ہوٹلوں میں قیام کر سکتے ہیں۔

کچھ ڈاکٹرور کو اسپیشل ٹریننگ دے کر تیار کیا ہے، جن کے ساتھ پیرامیڈیکل کی ٹیم بھی لگی ہوئی ہے۔

صرف ایل یو پیتھک نہیں بلکہ آیورویدی اور دیگر دوائیوں کی تقسیم کرنے کا بھی کام ہم کر رہے ہیں۔

اندور میں یہ وبا نہ پھیلے اس کے لیے ہم نے ہاٹ اسپاٹ کو نشاندہی کی ہے اور آس پاس کے ایریا کو سیل کر دیا ہے اس کے علاوہ علاج کا معقول انتظام ہے۔

انہوں نے کہا کہ کچھ خاص منصوبہ بندی اندور کے لیے کی ہے اور جلد ہی ہم اس وبا کو اپنے قابو پا لیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details