اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور: جشن عید میلادُالنبی پر کورونا اثر انداز - کورونا وبا

مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں گزشتہ 78 برسوں سے جشن عید میلادُالنبیﷺ کا انعقاد کیا جا رہا ہے لیکن رواں برس کورونا وائرس کی وجہ سے اس پر اثر پڑا ہے۔

jashn eid miladunnabi
jashn eid miladunnabi

By

Published : Oct 20, 2020, 5:13 PM IST

مدھیہ پردیش کا ممبئی کہلانے والا اندور شہر میں ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہیں یکم ربیع الاول سے 12 ربیع الاول تک جشن عید میلادُالنبیﷺ کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں نعتیہ محفلیں منعقد کی جاتی ہیں۔ امسال بھی یہ محفلیں منعقد کی جا رہی ہیں لیکن اس میں بھی کورونا وائرس کا اثر دکھائی دے رہا ہے۔

جشن عید میلادُالنبی

اندور میں نبی کریم حضرت محمدﷺ کے نام سے منسوب ایک عمارت تعمیر کروائی گئی ہے تاکہ جشن عید میلادُالنبی میں کوئی دشواری نہ ہو۔

اندور شہر میں یہ جشن انہائی تزک و اہتشام کے ساتھ منایا جاتا ہے اور ربیع الاول کا چاند نظر آتے ہی ملک کے نامور دانشور دینی اور دنیاوی تعلیم کا درس دیتے ہیں تو وہیں نعتیہ مشاعرہ اور نعت خوانی کی محفل منعقد کی جاتی ہے جس میں مدارس کے ساتھ ساتھ علاقے کے لوگ بڑے ذوق اور شوق سے شرکت کرتے ہیں۔

حالیہ کورونا وبا سے جشن عید میلادُالنبیﷺ متاثر تو ہوا ہے لیکن منتظمین نے اپنی روایت کو برقرار رکھا ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details