اردو

urdu

ETV Bharat / state

اندور: یوم آزادی کے جشن کے دوران تنازع

ریاست مدھیہ پردیش کے صنعتی شہر اندور میں یوم آزادی کے جشن میں پرچم کشائی کے بعد اشتعال انگیز نعرے بازی سے تنازع پیدا ہوگیا۔

indore-communal-dispute-during-independence-day-celebration
اندور: یوم آزادی کے جشن کے دوران تنازع

By

Published : Aug 16, 2021, 9:02 PM IST

پورے ملک میں 75ویں یوم آزادی کا جشن منا رہا تھا، چوک چوراہے سمیت مختلف مقامات پر ترنگا پھر ایا جا تھا، تاہم اسی درمیان مدھیہ پردیش کے اندور شہر کے تاجی نگر تھانہ علاقے میں اس وقت تنازع پیدا ہوا جب یوم آزادی کے جشن میں پرچم کشائی کے بعد اشتعال انگیز نعرے بازی ہوئی۔ تنازع کی وجہ سے دونوں فرقوں کے لوگ آمنے سامنے آگئے۔ پولیس کو اطلاع ملتے ہی موقع واردات پر کر معاملے کو قابو میں کر لیا۔

ویڈیو


اندور ایس پی آسوتوش بابری نے بتایا کہ انتظامیہ نے شہر سے کچھ لوگوں کو منتقل کر باہری علاقو میں مکان مہیا کیا ہے ان سرکاری عمارتوں میں دونوں مذاہب کے لوگ کرتے ہیں۔ تاہم یوم آزادی کے موقعے پر پرشم کشائی کے بعد کچھ لوگوں نے متنازع نعرے لگائے جس پر تنازع ہوگیا۔ تنازع اس حد تک بڑھا کہ پتھراؤ کی نوبت آگئی۔ پولیس کو اطلاع ملتے ہی جائے واردات پر پہنچ کو معاملے کو قابو کر لیا۔ پولیس کاکہنا ہے کہ جو بھی اس معاملے میں قصوار ہون گے ان پر کارروائی کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details